اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3 ملز کیخلاف کارروائی، 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ خوراک کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ صوبائی ریکارڈ میں ردوبدل اور پرانے تھیلوں پر نئی قیمت کی لیبلنگ پائی گئی، تھیلوں پر تاریخ اجراء کی لیبلنگ نہ کرنے پر بھی کارروائی کی، بوگس ریکارڈ کی فراہمی اور آٹے کی پروڈکشن تناسب سے کم تھی۔

انہوں نے کہا صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 647 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، دھوکہ دہی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3 ملز کیخلاف کارروائی کی، قوانین کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد، ایک کا لائسنس معطل کر دیا۔

 صوبائی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا سازگار حالات میں آٹے کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن سے قیمتوں میں کمی آئی، محکمہ خوراک مسلسل فیلڈ آپریشن میں مصروف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے