03 Jul 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو کل ملاقات کیلئے بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے کل شہریار آفریدی، جنید اکبر اور شاندانہ گلزار ملاقات کریں گے۔
عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، قائدحزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز اور رؤف حسن بھی ملاقات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے مبینہ فارورڈ بلاک کی خبریں آنے پر اراکین قومی اسمبلی کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔