03 Jul 2024
(ویب ڈیسک) ساندہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے4 موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان واردات کے بعد مال مسروقہ آپس میں تقسیم کر لیتے،گرفتار ملزمان میں خضر اور عمران شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔