اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مریم نواز

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی خطرہ ہے اور اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہم صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، شہری پلاسٹک بیگ کی پیداوار، فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پنجاب  کو پلاسٹک فری بنانا ہے جہاں ہماری ندیاں، پارکس اور شہر پلاسٹک کی آلودگی سے پاک ہوں، 'نو ٹو پلاسٹک' مہم کا مقصد پلاسٹک کو کم کرنا اور پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے، پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شہری پلاسٹک بیگ کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگز استعمال کریں، پلاسٹک کے ہماری صحت اور ماحول پر مضر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ماحول دوست متبادل کو اپنانے سے ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے