03 Jul 2024
(لاہور نیوز) محمود بوٹی میں ایس ڈی او لیسکو پر تشدد کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ مناواں پولیس نے ایڈیشنل ایکسین حبیب الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں فرنس مالکان افضل جٹ، عبداللہ جٹ، آصف گیس والا سمیت ایک نامعلوم شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان پر 5 کروڑ روپے بل کی ادائیگی واجب الادا تھی کہ ملزمان کی جانب سے 72 لاکھ روپے کا خود ساختہ جعلی بل تیار کیا گیا، ملزمان سے جب بل بارے پوچھا تو ملزمان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی، فرنس مالکان نے اپنے ملازمین کے ذریعے بھی تشدد کا نشانہ بنوایا۔