(ویب ڈیسک) گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے قومی کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے این او سی التوا کا شکار ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تینوں کرکٹرز کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے معاہدے ہیں اور کرکٹرز نے لیگ کے لیے این او سی مانگا ہوا ہے، پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے، آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12قومی کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیئے ہیں ۔
این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث ، محمد حسنین، سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
ان کھلاڑیوں کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ، کاؤنٹی کرکٹ، لنکا پریمیئر لیگ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دی ہنڈرڈز کیلئے این او سی جاری کیئے گئے ہیں ۔