03 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 9 سالہ بچے پر چوری کا الزام ، دکاندار نے اپنی عدالت لگا لی، بچے پرتشدد اور سر بازار منہ کالا کیا اور برہنہ کرکے دکان کے سامنے کھڑا کردیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ سبزہ زارکی حدود میں پیش آیا جہاں دکان کے مالک نے بچے پر تشدد کرتے ہوئےمنہ کالا بھی کردیا،دکان مالک یوسف نےبچے کوبھرے بازار میں برہنہ کر کےکھڑا کردیا،معصوم بچہ روتا،بلکتا رہا،قریب گزرنے والے شہریوں کو بھی رحم نہ آیا۔
پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سامان لینےنکلا تھا،پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتارکرلیا،جبکہ بچے کو اُسکے والد کے حوالے کر دیا گیا۔