اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف سیکرٹری کی نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں   ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں،  پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن بیگز کی وافر دستیابی یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ  اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے ڈرینز اور سیوریج  لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے، بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے