03 Jul 2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے داتا دربارہ پناہ گاہ کے قریب داماد کی فائرنگ سے سسر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم سلیم نےگھریلو جھگڑے پرفائرنگ کی۔ جس سے ملزم کا سسر طارق محمود، 17 سالہ طاہر اور 35 سالہ پرویز زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔