03 Jul 2024
(ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ہیٹ ٹرک سمیت چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبو سٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے کینڈی فالکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔
شاداب خان نے اپنی ہیٹ ٹرک میں ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو پویلین چلتا کیا جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایل پی ایل کے اس میچ میں شاندار باؤلنگ پر شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے۔