اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کر دیا

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کر دیا، ساہیوال میں 2 خواتین کے قتل کا نوٹس بھی لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈی ایس پی ڈسکہ سادات علی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص کارکردگی پر معطل کیا گیا ہے، ڈی ایس پی سادات علی کو فوری عہدے کا چارج چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال میں گھریلو تنازع پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور سالی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے