02 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کے حسنین اختر نے سعودی عرب میں جاری ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
محمد حسنین اختر نے فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دی۔بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا، پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔
گزشتہ برس ایران میں ہونے والی چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔