اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسان کارڈ کے لئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) کسان کارڈ کے لئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کسان کارڈ سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کسان پیکیج زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک کسان کارڈ کے لئے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سکروٹنی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز 70 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے، سیکرٹری لائیوسٹاک افتخار علی سہو نے بتایا کہ64 ارب روپے سے صوبہ میں زرعی ترقی کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

سپیشل سیکرٹری زراعت شہنشاہ فیصل عظیم، کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، نوید عصمت کاہلوں، ملک محمد اکرم اور ڈاکٹر انجم علی سمیت اربن یونٹ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے