02 Jul 2024
(لاہور نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان سیاستدانوں کے بجائے ادارے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست بہت پرانی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی تقریر میں کہا بات چیت سے راستے نکالنے ہوں گے، ہم نے تو کہا تھا ایوان میں ایک نیا ماحول بناتے ہیں، ہماری اس آفر کو ٹھکرا دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قیدی چاہتا ہے اس کی رہائی ہو اور انہیں باہر بھیج دیا جائے۔