02 Jul 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر گداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں، لاہور میں جون کے مہینے میں 87 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا، دیگر ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 499 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا۔
سارہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں، بھکاری مافیا کے خاتمے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔