(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے۔
کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے، این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث اور محمد حسنین شامل ہیں۔
سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کیا گیا۔ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کے لیے 4 سے 28 جولائی تک، فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک جبکہ حارث رؤف کو ایم ایل سی، محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔
محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے 4 سے 20 جولائی تک این او سی ملا جبکہ محمد حارث کو لنکا پریمیئر کے لیے این او سی جاری کیا گیا، سلمان علی آغااور شاداب خان ایل پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا۔