اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک مخالف مہم چلانے پر پی ٹی آئی بے نقاب ہو گئی : عون چودھری

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف مہم چلانے پر بے نقاب ہو گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ آپ محب وطن ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں ، لیکن اندر سے ملک دشمن ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسہ کون دے رہا ہے ،یو این کے جس ورکنگ گروپ کو خط لکھا گیا وہ ایک سیمی ادارہ ہے، نو مئی کے شہداء اور اہل خانہ سے معافی مانگیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، جناح ہاؤس جلانے پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو معافی مانگنی چاہئے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں 2016 میں پی آر فرم ہائر کی ، اسی پی آر فرم نے زلفی بخاری متعارف کرایا ، اس پی آر فرم کو کہا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے ، میں پوچھتا ہوں کہ پی آر فرم کو دینے کیلئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کیلئے بہت قربانیاں دیں، میں نے اس وقت لیڈر شپ کے سامنے آواز بلند کی کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے اور فرح گوگی اس کی فرنٹ میں ہے، لیکن لیڈر شپ کی جانب سے میری بات نہیں سنی گئی۔

عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کو گمراہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے ، باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف مہم نہ چلائیں، پاکستان آ کر مقابلہ کریں ، ہم کسی کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے