اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں، 12 اہلکار نوکری سے برخاست

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) لیسکو میں بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، بجلی چوری میں ملوث مزید 12 اہلکار نوکری سے برخاست کر دیئے گئے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کے احکامات پر لیسکو انتظامیہ نے بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، بدعنوانی اور بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث لیسکو کے 12 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

قصور سرکل کے بل ڈسٹری بیوٹر بشیر احمد، میٹر ریڈر کلیم اللہ، میٹر ریڈر غلام مرتضیٰ، میٹر ریڈر غلام سرور، میٹر ریڈر محمد شاہد اور لائن مین ظفر اللہ برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ننکانہ سرکل کے میٹر ریڈر شہزاد اکرم، میٹر ریڈر منظور حسین، میٹر ریڈر عبداللہ، میٹر ریڈر محمد اکمل، اسسٹنٹ لائن مین حافظ گلباز اور اسسٹنٹ لائن مین محمد عدنان بھی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

لیسکو حکام کے مطابق کسی ملزم کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کروایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے