02 Jul 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک گروپ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی پاکستانی خواتین کے ٹو ایکسپیڈیشن ٹیم کنکورڈیا پہنچ گئی ، ٹیم میں 6 پاکستانی خواتین شامل ہیں۔کوہ پیما ٹیم لیڈر کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پاکستان آرمی کی معاونت حاصل ہے ، کنکورڈیا پہنچنے پر ٹیم کا مورال بلند ہے جبکہ ٹیم کا اگلا پڑاؤ بیس کیمپ کے ٹو ہوگا ، ٹیم موسمی حالات کے مطابق کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرے گی۔
پاکستان کے شمال میں واقع کے ٹو کی اونچائی 8,611 میٹر ہے اور اس پر کوہ پیمائی کو دشوار ترین تصور کیا جاتا ہے، اس کو سر کرنے کی مہمات کے دوران متعدد کوہ پیما اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں۔