اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان نے ٹی 20 فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان رواں برس ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز پر غلط افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو کوالیفائر میچز کھیلنا پڑیں گے۔

آئی سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کر لیا، دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، امریکا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ٹوٹل 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرح ریجنل کوالیفائر زکے ذریعے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا جس میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا جائے گا اور 8 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ 2026 میں بھارت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کا دفاع کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے