02 Jul 2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے محرم الحرام کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق 3 ٹریننگ سینٹرز میں سپیشلائزڈ کورس پر جانے والے 410 سب انسپکٹرز کو محرم سکیورٹی پلان کے تحت واپس متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا،سب انسپکٹرز اپنے اپنے اضلاع میں محرم کی سکیورٹی پر فرائض سرانجام دیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب نے تمام سب انسپکٹرز کو واپس اضلاع میں رپورٹ کرنے کا مراسلہ کمانڈنٹ کو بھجوا دیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے 410 سب انسپکٹرز اگلے عہدے کی ترقیوں کے لیے کورس کر رہے تھے، کورس چوہنگ ٹریننگ کالج ،سہالہ ٹریننگ کالج اور ملتان ٹریننگ سینٹرمیں جاری تھا۔
محرم کی ڈیوٹیوں کے بعد تمام سب انسپکٹرز دوبارہ ٹریننگ سینٹرز کو جوائن کریں گے۔