02 Jul 2024
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے چوری شدہ گاڑی ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دی۔
ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ سبزہ زار کے علاقے سے شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گاڑی چوری کی اطلاع دی،سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے تفصیلات کے مطابق گاڑی کی تلاش شروع کی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ دوسری جانب نشتر کالونی سے لاوارث گاڑی ملنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی،سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹرنے دونوں کالز کا موازنہ کرتے ہوئے گاڑی کی تصدیق کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر پولیس کے ذریعے گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی،سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد و اشیاء کو اپنوں کے حوالے کر چکا ہے۔