اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوین کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی، 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔

بلجیئم میں پیدا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنیوالے انتم نقوی کے والدین پاکستانی ہیں، انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونے والے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے۔

انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کیلئے قلندرز ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے۔

انتم نقوی زمبابوے سکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک زمبابوے کیخلاف 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے