(ویب ڈیسک) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس ، کمشنر لاہور نے نکاسی آب آپریشن کیلئے عملی ہدایات جاری کر دیں۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر ، ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو،سی ٹی او عمارہ اطہر ، چیف انجینئرٹیپا اقرار حسین، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو مشترکہ لائحہ عمل کے مطابق آپریشن پلان کرنے اور ٹریفک پولیس و سیف سٹی کو پانی کی وجہ سے ٹریفک جام ایریاز کی نشاندہی کی ہدایت جاری کردی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ واسا کلیئرنس و بارش رکنے پر ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں صفائی آپریشن کریں گی، واسا ایمرجنسی کیمپس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔