02 Jul 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں واقع گھر میں دو لاشیں موجود ہیں جس پر اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، پولیس گھر میں داخل ہوئی تو وہاں میاں اور بیوی مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی چھاؤنی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے، دونوں کی شناخت شیخ امتیاز اور میمونہ امتیاز کے نام سے ہوئی، شبہ ہے کہ دونوں کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہے۔