(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
گزشتہ روز نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انوشے اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے شوہر کی چند تصاویر شیئر کیں۔انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں، یہ تصویر اداکارہ کے نکاح سے پہلے لی گئی تھی۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دولہا ہے، میں بہت جلد مزید تصاویر بھی جاری کروں گی۔اس کے علاوہ، انوشے اشرف نے اپنے دولہا میاں کی وہ تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جوکہ نکاح کے دن لی گئی تھیں۔
انوشے اشرف نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے جوکہ کافی مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں ورچوئل نکاح کیا، اسی وجہ سے اُن کے اپنے دولہا میاں کے ہمراہ نکاح کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی۔