اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی سیٹھی نے ہم جنس پرستوں کے عالمی دن پر اپنی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے ‘ہم جنس پرستوں’ کے عالمی دن پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

رپورٹ کےمطابق علی سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن گلوکار کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔گلوکار نے کیپشن میں چھوٹے علی (اپنے بچپن) سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہیلو چھوٹے! مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھی یہ بہت مشکل ہوتا ہے،جب لوگ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن وہی چیز جو آپ کو سب سے مختلف بناتی ہے،وہ زبردست خوبصورتی اور طاقت کا ذریعہ بن جاتی ہے، محبت آپ کی منتظر ہے۔علی سیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’ہیپی پرائڈ‘ (Happy Pride) بھی لکھا۔

دراصل! ماہِ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے اور علی سیٹھی نے بھی یہ پوسٹ ماہِ جون کے اختتام پر شیئر کی، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اسی دن کی مناسبت سے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔

علی سیٹھی کی پوسٹ کے کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، گلوکار کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علی سیٹھی نے امریکا میں اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن بعدازاں، گلوکار نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے