01 Jul 2024
(لاہور نیوز) اپوزیشن نے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کیلئے ٹی او آرز طے کرے گی، ممکنہ اتحاد کی صورت میں سٹیرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتب کرے گی، سٹیرنگ کمیٹی ہی جلسے، جلوس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چھ رکنی سٹیرنگ کمیٹی میں پانچ اراکین تحریک تحفظ آئین پاکستان جبکہ پانچ جے یو آئی ف سے ہوں گے، سٹیرنگ کمیٹی کیلئے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے ملاقات میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔