01 Jul 2024
(لاہور نیوز) جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی۔
محمد فہیم نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمنٰ نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی گئی دوسری اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ رینکنگ چیمپئن شپ میں جنید شفیق نے پہلی اور محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، محمد حسین چھٹہ اور شہزاد اختر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔
چیمپئن شپ میں اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔