01 Jul 2024
(لاہور نیوز) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہو گئے۔
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل پاکستان آرمی اور خواتین کا کوسموپولیٹن نیٹ بال اکیڈمی نے جیت لیا ہے جبکہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان نیوی نے دوسری اور پاکستان واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔