اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں حیران کن طور پر فائنلسٹ جنوبی افریقا کا بھی کوئی پلیئر شامل نہیں ہے، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک پلیئر رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے روہت شرما کو ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ ٹیم میں شامل ہیں جبکہ افغانستان کے رحمن اللہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی کو بھی  ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس سٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا کو ٹیم کے بارہویں کھلاڑی  کے طور پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے