30 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 6 جولائی کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبرز شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پرفارمنس پر معاملات زیر بحث آئیں گے، قومی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات کی جائے گی جبکہ بورڈ کے بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔
اجلاس کے دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات اور سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔