اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے حمزہ خان نے 31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 19 ٹائٹل جیت لیا جبکہ سہیل عدنان بوائز انڈر 13 چیمپئن بن گئے۔

ایونٹ کے دوران پاکستان نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈل جیت لیے، ملائیشیا نے 3، بھارت نے 2 اورہانگ کانگ نے ایک ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

ہفتہ کواسلام آباد کے مصحف ضیا شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنلز کھیلے گئے، گزشتہ برس عالمی جونیئر چیمپئن بننے کا اعزازپانے والے 18 سالہ حمزہ خان نے سیڈ 3 ملائیشیا کے یرتھ ڈینئل کو 0-3 سے مات دے کربوائزانڈر19 ایونٹ جیت لیا۔

بوائزانڈر17 کےٹاپ سیڈ  عبداللہ نواز سخت مقابلے کے بعد ملائیشیا کے نکہلی ویسوارسے3-2 سے شکست کھا گئے۔ بوائزانڈر 15 میں بھارت کے شیوان اگروال نے ملائیشیا ہی کے محمد رزاق کو1-3 سے زیرکرلیا۔ بوائز انڈر13 میں سیڈ 4 سہیل عدنان نے ہم وطن سیڈ حذیفہ شاہد کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔

گرلزایونٹس میں انڈر 19 میں ٹاپ سیڈ  ملائیشیا کی تھانوسا ادھرائن نے ہم وطن اکاری میڈوروکا، انڈر17 میں ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی اینا کونگ نے ہم وطن سیڈ3 ٹانگ ہیلن،انڈر15 میں ٹاپ سیڈ ملائیشیا کی ہرلین ٹان نے ہانگ کانگ کی سیڈ ٹو پائی ین چولی اورانڈر13 میں سیڈ 2 بھارت کی آدھیا بھاٹیہ نے ہم وطن سیڈ 4 گوشیکا کوہرا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے