30 Jun 2024
(ویب ڈیسک) ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں روہت شرما نے کہا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا، ویرات کوہلی کی قابلیت پر کبھی شک نہیں کیا، جانتے تھے بڑا کھلاڑی بڑے میچ میں چلے گا۔
روہت شرما نے اب تک ہونے والے ہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی 20 انٹرنیشنلز میچز کھیلے ہیں، اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4231 رنز سکور کئے، ان کی اوسط 32.05 رہی۔
ان کے اس شاندار کیریئر میں پانچ سنچریاں شامل ہیں جبکہ روہت شرما نے سب سے زیادہ 205 چھکے بھی لگائے۔