اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس کا لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کیلئے عقیدت بھرا پیغام

29 Jun 2024
29 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے احترام کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے پسندیدہ گلوکارہ کو گلے لگاتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ایک جذباتی پیغام لکھا جس کو دونوں ممالک کے مداح پسند کررہے ہیں۔

عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں آشا بھوسلے کی بے مثل گائیکی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا “آشا بھوسلے جی! آپ جیسا کوئی نہ تھا، نہ ہے اور نہ ہو گا‘‘۔

اداکار نے بھوسلے کی موسیقی سے ذاتی تعلق شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ کی آواز سن کر بڑا ہوا ہوں اور مجھے آپ کے ساتھ وقت گزارنے اور رابطے میں رہنے کا موقع ملا ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر عمران عباس نے گلوکارہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ کی صحت مند زندگی کے لیے دعا گو رہوں گا‘.

Galaxy Lollywood | Imran Abbas pens a heartfelt message for Asha Bhosle  after the singer performed live at age 90. #ImranAbbas #AshaBhosle |  Instagram

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے