29 Jun 2024
(ویب ڈیسک) ایشین انڈر21 اور 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹس نے کامیاب آغاز کیا ہے۔
ایشین 6 ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اقبال نے عالمی چیمپئن علی العبیدی کو شکست دی، اسجد نے قطر کے کھلاڑی کیخلاف بیسٹ آف 7 فریم کا میچ چار۔ایک سے جیتا۔
اویس منیر نے پہلے میچ میں کویت کے مقداد تقی کو چار۔صفر سے زیر کیا۔
انڈر21 چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے تھائی لینڈ کے کیوسٹ کو شکست دی جبکہ احسن رمضان کو انڈر21 چیمپئن شپ میں بحرین کے حسین عقیل کے خلاف واک اوور مل گیا۔