اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار علی عباس کا ملک میں سوشل میڈیاپرمحدود پابندیوں کا مطالبہ

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) اداکار علی عباس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے محدود پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

علی عباس حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران  میزبان نے ان سے  سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنےکے حوالے سے تجویز طلب کی۔سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں 18سال کی حد مقرر ہے تو یقین جانیں کہ گورا بیوقوف نہیں، اس نے کچھ سوچ کر حد مقرر کی ہے، دنیا بھر  کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا ایپس کے استعمال کیلئے 18 سال کی حد مقرر ہونی چاہیے اور ساتھ ہی اس کی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 14 سے 15سال کی بچیاں کمرے میں بیٹھ کر ویڈیوز بنارہی ہیں تو ہم اندازہ لگاسکتے ہیں وہ بچیاں ذہنی طور پر کس سطح سے گزررہی ہیں، ہمارے ملک میں کھانے کے لالے ہیں، بھکاریوں کی طرح ہم بھیک مانگتے ہیں، ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو نہیں، ہر بندہ ہمارا مذاق اڑارہا ہے اور انہی بچوں کے والدین سے پوچھا جائے کہ وہ بجلی کے بل کیسے ادا کرتے ہیں تو ہمیں ان والدین کی مشکلات کا اندازہ ہو۔

اداکار نے یوٹیوبرز کے مواد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس مواد نہیں، نوجوان نسل اپنا راستہ بھول  کر منفی ہو رہی ہے جب کہ وہ جو مواد بنا رہے ہیں وہ دیکھنا بھی نامناسب ہے، دنیا بھر میں 75فیصد ٹک ٹاک مواد لوگوں کو ایجوکیٹ کرتا ہے لیکن ہمارے پاس ایسا مواد نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے