اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیجز پر راشد نسیم چھا گئے

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 121 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیجز پر دھوم مچ گئی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک ماہ میں 25 سے زیادہ ویڈیوز اپلوڈ کردیں، 29 مئی سے 27 جون تک صرف ایک ماہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے الگ الگ مختلف کیٹیگری کے 25 سے زیادہ ورلڈ ریکارڈز کو اپلوڈ کیا۔راشد نسیم کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اپلوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، راشد نسیم کا کہنا ہے کہ اب تک 121 عالمی ریکارڈ بنالیے ہیں۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ میرے اپلوڈ کیے جارہے ہیں، اس کی وجہ صرف اور صرف اللہ کی مدد ہے،دنیا کے مشہور ترین مارشل آرٹس ماہرین کے ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈز قائم کیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے کہنی، ہاتھ اور سر کے ساتھ اخروٹ توڑنے،نن چکو کے ساتھ کلے ٹارگٹ توڑنے کی 2 کیٹیگری کے الگ الگ ریکارڈز کو اپلوڈ کیا  جبکہ نن چکو کے ساتھ بوتل کیپ کھولنے نن چکو کے ساتھ ماربل ٹائل توڑنےاور نن چکو کے ساتھ بوتل کے درمیان سے کارڈ نکالنے اور نن چکو فگر آف ایٹھ ڈبل نچکو کو سب زیادہ بار ٹارگٹ پر مارنےوالی کیٹیگری کے ریکارڈز کی ویڈیو ز اپلوڈ کیں۔

2 ریکارڈ ککس کیٹیگری ایک ریکارڈ مارشل آرٹس ٹارگٹ پر ایلبو اسٹرایئک، فل ایکسٹینشن پنچ کیٹیگری کا ایک ریکارڈ اپلوڈ کیا جبکہ سرسے  پینسل توڑنے سر سے تربوز پھاڑنے کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔نن چکو کے ساتھ غبارے پھاڑنے، ایک نن چکو کو سب سے زیادہ مرتبہ ٹارگٹ پر مارنے، آگ لگا کر اسٹک کو سب سے زیادہ مرتبہ گھمانے اور سر سے ناریل پھاڑنے، سر سے کولڈڈرنک کے کین پھاڑنے اور سر کے ساتھ یارڈ اسٹک توڑنے کی ویڈیو شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے