اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان کی زرد جوڑے میں دلکش اداؤں کی مایا علی بھی معترف

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی زرد جوڑے میں دلکش اداؤں پر مایا علی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کےساتھ شیئر کیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں عائزہ خان نے زرد رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کررکھا ہے، جس کے گلے اور گھیرے پر سفید کڑھائی لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہی ہے۔

اس موقع پر عائزہ خان گھر کے لان میں موجود دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی اور اداکارہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹنے لگیں، جہاں اس پوسٹ پر عائزہ خان کے مداح تعریفوں کی برسات کرتے دکھے وہیں ساتھی اداکارہ مایا علی بھی عائزہ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

مایا علی نے کمنٹ سیکشن میں عائزہ خان کیلئے لفظ ’خوبصورت‘ لکھا اور ساتھ میں سورج مکھی والا ایموجی بھی بنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے