(ویب ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عبایا پہنے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
زباب رانا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا نیا جنون، جب بھی باہر جاتی ہوں عبایا پہنتی ہوں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ زباب رانا ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سحر افضل، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر شامل ہیں۔