(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی سرخ و سیاہ ساڑھی میں دلکش ادائیں دیکھ کر مداح فریفتہ ہو گئے۔
ماہرہ خان کی سادگی، نفاست اور شاندار فیشن سینس انہیں دنیا بھر میں منفرد بناتی ہے، وہ نہ صرف ایک خوبصورت چہرہ ہیں بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے شوبز انڈسٹری میں ایک مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کی آج کل نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں ایک شاندار سرخ اور سیاہ ساڑھی میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جو ان کی دلکش شخصیت کو مزید اجاگر کرتی نظر آ رہی ہے۔
مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان کی سرخ اور سیاہ رنگ کی ساڑھی ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی ہے اور نیلے پس منظر کے ساتھ سرخ ساڑھی کا امتزاج بہت خوبصورت لگ رہا ہے جبکہ ان کی نرم مسکراہٹ اور خوبصورت زیورات ان کی شخصیت کی جاذبیت میں اضافہ کررہے ہیں۔
ماہرہ خان کی نئی تصاویر پر ان کے مداح ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں فیشن کی دنیا کا آئیکون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔