28 Jun 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی تیاری کرلی۔
حال ہی میں اداکار سید جبران کی اہلیہ عفیفہ جبران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس پر انہوں نے مداحوں کےمختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔
سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈز سے کس طرح نمٹتی ہیں؟
اس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے دعویٰ کیا کہ میرے شوہر کی کوئی بھی گرل فرینڈ نہیں ہے، میں ہی اپنے شوہر کی گرل فرینڈ، بیسٹ فرینڈ اور پوری دنیا ہوں۔
ایک اور سوال کے جواب میں عفیفہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شوہر سید جبران کے ہمراہ ڈرامے "بیوی نمبر ون" میں دکھائی دیں گی اور اسی ڈرامے سے اپنا ڈیبیو کریں گی۔