اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی رپورٹ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کرائی، منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ اس کے ساتھ شامل ہے، وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نے سکل فل کرکٹ نہیں کھیلی ، کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے