اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہورنیوز) ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان دورے کوحتمی شکل دی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز ہے، پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست سے شروع کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلا جائے گا۔دورہ پاکستان میں بنگلہ دیش ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے