اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں کےرولز میں ترامیم کردیں

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے اور بچت سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ٹھیکوں کے رولز میں ترامیم کر دیں۔

پنجاب حکومت نے ای پروکیور منٹ اور دیگر امور کے لئے پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5 ترامیم کی منظوری دیدی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سب سے کم بڈ دینے والے سے مزید کمی کے لئے بات چیت بھی کی جاسکے گی،یہ فیصلہ پنجاب کے 600 ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹس کے ٹھیکے دینے سے قبل کیا گیا۔

میگا پراجیکٹس کے ٹھیکوں سے متعلق سب سے کم بڈ دینے والوں سے بات چیت کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تین رکنی کمیٹی میں متعلقہ محکمے کا سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ پنجاب، سیکرٹری قانون پنجاب بھی شامل ہوں گے۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پنجاب پروکیورمنٹ رولز میں 5 ترامیم پر عملدآمد سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کی بچت بھی ہو سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے