اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید 3 روپے41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی۔

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

 قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 28 جون کو ہوگی۔

سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی۔

 فرنس آئل پر 31 روپے 44 فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی، ایران سے 26 روپے 9 پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے