اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہربل اور ہو میو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس رعایت ختم

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(لاہور نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم کرتے ہوئے ادویات پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا۔

حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک دواؤں پر بھی سیلز ٹیکس رعایت ختم کر دی جس کے بعد ہربل دواؤں پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

دستاویز کے مطابق سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول میں ہربل اور ہومیو ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا، نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ ہربل کی سینکڑوں ادویات پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

فنانس بل دستاویز کے مطابق ہربل معجون، مربے، سفوف اور مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ ہومیو پیتھک کے تمام شربت، کریموں اور تمام قطروں والی ادویات پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے