25 Jun 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف کانسٹیبل محمد افضال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کی۔
انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد شاہد کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمی سپاہی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کے مشن میں جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔