اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا اچانک دورہ، سرکاری وسائل کے ضیاع پر برہمی

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سرکاری وسائل کے ضیاع پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس پہنچیں جہاں خالی کمروں، لائبریری اور آڈیٹوریم میں لائٹیں،پنکھے اور اے سی چل رہے تھے ، مریم نواز  نے سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فعال کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا، انہوں نے لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلی پنجاب نے خصوصی بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں، مریم نواز نے تقریباً خالی جمنیزیم، سوئمنگ پول،سینٹر آف جیالوجی، اے آئی سیکشن اور دیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ بھی لیا۔

واضح رہے کہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں میاں محمد نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا، چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دور میں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے