اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک او ر جھٹکا،ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور قیمت میں بلاجواز 50 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے قیمت مقر ر کی تھی ، جب کہ مارکیٹ میں گیس 280 روپے سے 285 روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600 روپے اور کمرشل سلنڈر 2250 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔گھریلو سلنڈر سرکاری قیمت 2770 کی جگہ3370 روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715 کی جگہ 12435 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے